مفسداتِ نماز 18 ہیں

 






مفسداتِ نماز 18 ہیں

 

1 👈   سَلام

2 👈   کَلام

3 👈   جَواب

4 👈   خَبر

 

سلام کرنے کے ارادے سے

لفظ  سلام

 یا  السَّلامُ عَلَیْکُمْ 

یا اس جیسا اور کوئی لفظ کہہ دینا

 

کلام کا مطلب بات کرنا

 چاہے کم ہو یا زیادہ

 بھول کر ہو یا جان بوجھ کر

 

جواب

 کسی مسئلہ کا جواب دینا

 یا چھینک والے کو یَرْحَمُکَ اللّٰہ

 کہنا یا نماز سے باہر کسی شخص کی دعا پر آمین کہہ دینا

 

خبر

کسی بری خبر پر اِنَّالِلّٰہ وَ اِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

یا اچھی خبر پر  اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ

یا کسی عجیب خبر پر سبحان اللّٰہ کہنا

 

2  کا تعلق قرآن سے ہیں

 

1 👈   قرآن دیکھ کر پڑھنا

2 👈   قرآن میں بڑی غلطی کرنا

( یعنی ایسی غلطی کرنا جس سے قرآن مجید کا  معنیٰ تبدیل ہوجائے )

 

 2 کا تعلق مقتدی سے ہے

 

1 👈   امام سے ایک رکن آگے بڑھ جانا

2 👈   اپنے امام کے سوا  کسی دوسرے کو لقمہ دینا

 

پھر 5 کا تعلق منہ سے ہے

1 👈   کھانا پینا

2 👈   ہنسنا

3 👈   نماز میں ایسی چیز مانگنا جو مخلوق سے مانگی جاتی ہو

مثلاً  یااللّٰہ مجھے سو روپے دے دے

4 👈   تکلیف یعنی درد رنج کی وجہ سے آہ یا  اُہ یا اُف  کرنا

5 👈   بیماری  درد  یا مصیبت یا دنیوی غرض کیلئے آواز کے ساتھ رونا

 

پھر 5  اشارہ کے طور پر سمجھیں

یعنی اوپر سے نیچے آجائیں

 

( سمجھانے کیلئے  اس طرح کریں کہ عمل کثیر بتاتے ہوئے ہاتھ کی طرف  اشارہ کریں

پھر سینے والا بتاتے ہوئے 

سینے کی طرف اشارہ کریں

پھر نیچے جائے ستر کی طرف اور نیچے جائے قدم کی طرف اور نیچے جائے سجدہ کی جگہ کی طرف اشارہ کریں ۔۔۔۔ اس طرح سمجھنے اور سمجھانے میں بہت آسانی ہوگی )

 

1 👈   عمل کثیر

2 👈   سینہ کا پھر جانا

3 👈   ایک رکن کی مقدار ستر کا کھل جانا

4 👈   مسلسل دو صف چلنا

(چاہے پیچھے ہو یا آگے)

 

5 👈   ناپاک جگہ پر سجدہ کرنا

 

عمل کثیر

یعنی کوئی ایسا کام کرنا جس سے دیکھنے والے یہ سمجھیں کہ یہ شخص نماز نہیں پڑھ رہا

 

سینہ یعنی منہ قبلہ کی طرف سے بلاعذر پھیر لینا

 

ستر  یعنی ستر  کھل جانے کی حالت میں ایک رُکن کی مقدار ٹھہرنا

Previous
Next Post »