دو مسائل




دو مسائل

 

 

( 1) 

 

 نومولود بچے کا لعاب (رال)

 

  نومولود بچوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنی انگلیوں کو منہ میں رکھ کر چوستے ہیں، جس کے سبب ان کے منہ سے لعاب گرتا رہتا ہے ، یہ لعاب اس قدر تسلسل سے گرتا رہتا ہے کہ اس سے بچا نہیں جاسکتا ، لہذا اگر یہ لعاب بدن یا کپڑے پر لگ جائے تو اس کو دھونا ضروری نہیں ہے ، کیوں کہ لعاب پاک ہے ، ہاں بطور نظافت دھولے تو بہتر ہے۔

 

📚حوالہ:

اتحاف اولی الالباب بحقوق الطفل و احکامہ ص 447

مصنف عبدالرزاق رقم الحدیث 6940

المسائل المھمہ 5/68

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 

   دھوپ میں گرم ہوئے پانی(ماء مشمس) سے وضو اور غسل

 

   بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ جو پانی دھوپ میں گرم ہوگیا ہو اس سے وضو اور غسل کرنا صحیح نہیں ہے ، ان کا یہ خیال غلط ہے کیوں کہ احناف کے نزدیک دھوپ سے گرم پانی کے استعمال کی کراہت مختلف فیہ ہے اور راجح قول مکروہ تنزیہی کا ہے ، یہ کراہت بھی اس وقت ہے جب کہ گرم علاقہ میں ، گرم وقت میں ، گرم ہونے کی حالت میں اور سونے چاندی کے علاوہ کسی دوسری دھات کے برتن میں استعمال کیا جائے۔ اگر ایسی صورت نہ ہو تو مکروہ تنزیہی بھی نہیں ہے۔

 

 

 

  الدرالمختار مع ردالمحتار باب المیاہ 1/324 بیروت

نصب الرایة 1/151 کتاب الطہارة

احسن الفتاوی 2/44

کتاب المسائل 1/94

المسائل المھمہ 6/38

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 

Previous
Next Post »