وبائی امراض سے حفاظت کی دعائیں☘ وبائی امراض سے حفاظت کی دعائی

 

وبائی امراض سے حفاظت کی دعائیں 

 

سيدنا عبد الله بن عمر رضي الله عنهما کہتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیه وسلم جب صبح اور شام کرتے تو ان دعاؤں کا پڑھنا نہیں چھوڑتے تھے :

 

"اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، ‌‌‌‌‌‏اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي دِينِي وَدُنْيَايَ وَأَهْلِي وَمَالِي، ‌‌‌‌‌‏اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِي وَآمِنْ رَوْعَاتِي، ‌‌‌‌‌‏اللَّهُمَّ احْفَظْنِي مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ، ‌‌‌‌‌‏وَمِنْ خَلْفِي، ‌‌‌‌‌‏وَعَنْ يَمِينِي، ‌‌‌‌‌‏وَعَنْ شِمَالِي، ‌‌‌‌‌‏وَمِنْ فَوْقِي، ‌‌‌‌‌‏وَأَعُوذُ بِعَظَمَتِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي."

 

اے الله! میں تجھ سے دنیا و آخرت میں عافیت کا طالب ہوں، اے الله! میں تجھ سے عفو و درگزر کی، اپنے دین و دنیا، اہل و عیال، مال میں بہتری و درستگی کی درخواست کرتا ہوں، اے الله! میرے پوشیدہ امور پر پردہ ڈال اور میری گھبراہٹوں میں مجھے امن دے، اے الله! تو ہماری حفاظت فرما آگے سے، اور پیچھے سے، دائیں اور بائیں سے، اوپر سے، اور میں تیری عظمت کی پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ میں اچانک اپنے نیچے سے ہلاک کیا جاؤں.“

 

📗 |[ صحيح الكلم الطيب للألباني : ٢٧ ]|

 

🔘 فائدة: یہ بڑی جامع دعا ہے۔ جس میں اپنے لئے دنیا اور آخرت کی عافیت کا سوال بھی ہے اور اہل و عیال وغیرہ کی خیریت کی دعا بھی۔ مخلوق کے ذریعے سے پہنچنے والے شر سے پناہ کی درخواست بھی ہے اور الله کے عذاب کے ذریعے سے پکڑے جانے سے محفوظ رہنے کی دعا بھی۔

 

📗 |[ مولانا عطاء الله ساجد حفظه الله || سنن ابن ماجه اردو: ٢١٠/٥، ط. دار السلام ]|

 

Previous
Next Post »