مغربی طرز کے بیت الخلاء میں کھڑے ہوکر پیشاب

 

 

مغربی طرز کے بیت الخلاء میں کھڑے ہوکر پیشاب

 

   بس اسٹیشنوں ، ریلوے اسٹیشنوں ، ایئر پورٹوں ، بڑے بڑے مول(Mall ) اور کمپنیوں میں ملازمین اور عام آمد ورفت کرنے والوں کیلئے مغربی طرز(Western Style ) کے بیت الخلاء بنے ہوتے ہیں ، جن کو مسلم غیرمسلم ہر طرح کے لوگ استعمال کرتے ہیں۔ مسلم کیلئے ان کا استعمال ایک بڑا مسئلہ ہوتا ہے کہ بیٹھ کر پیشاب کرنے کی صورت میں کپڑوں کے ناپاک ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اور کھڑے ہوکر پیشاب کرنا مکروہ تنزیہی ہے، اس صورت حال میں شرعی حکم یہ ہے کہ اگر کپڑوں کو نجاست اور ناپاک ہونے سے بچانا مشکل ہو تو کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کی گنجائش ہے۔

 

📚حوالہ:

بذل المجھود 1/274

الدرالمختار مع ردالمحتار 1/557 بیروت

فتاوی دارالعلوم دیوبند رقم 40706

المسائل المھمہ 7/29

Previous
Next Post »